government servant salary increase upto 50%
لاہور(نیوزڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافے اور مزدور کی تنخواہ کم از کم 30ہزار مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سبزیاں ،پھل،دالیں،چینی ،بجلی ،گیس اورپیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،دس ماہ کی تبدیلی نے عام آدمی کو فاقو ںپر مجبور کردیا ہے،آسمان کو چھوتی مہنگائی کے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ناقابل قبول ہے،عام آدمی کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہور ہا ہے،آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ جبکہ ہمزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 30ہزار مقرر کی جائے۔بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر
کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے ۔
کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے ۔

No comments