Header Ads

پاکستانی روپیہ ببر شیر بننا شروع۔۔۔!!! ڈالر کی قیمت میں 8 روپے تک کمی، ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبر



کراچی (نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا۔ جو کہ گذشتہ روز 155.90 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال
اپریل میں ڈالر 164 روپے تک پہنچ گیا تھا اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید7پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.73روپے اورقیمت فروخت155.90روپے سے گھٹ کر155.82روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے گھٹ کر155.60روپے اورقیمت فروخت156.00روپے سے گھٹ کر155.90روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.20روپے سے بڑھ کر172.30روپے اورقیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر174.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.30روپے سے بڑھ کر199.80 اورقیمت فروخت201.30روپے سے بڑھ کر201.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے ہوگئی ۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔دوسری جانب رواں ہفتے کے چوتھے کاروبار روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں مزید 5 نفسیاتیں حدیں بحال ہوئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 33800، 33900، 34000، 34100، 34200 کے بیریئر عبور ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 36.10 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد کے بعد انڈیکس 33761.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی انویسٹرز متحرک نظر آئے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34300 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم یہ حد زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھی سکی۔کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 442.27 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 34203.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 1.29 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ آج ہونے والی تیزی کے باعث شیئرز کی مالیت 60 ارب روپے زائد بڑھ گئی ۔۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کی وجہ تاجروں کے ساتھ حکومتی مذاکرات کامیاب ہونا ہیں، سیاسی حالات میں بہتری کی پشینگوئی کے باعث بھی انویسٹرز متحرک نظر آ رہے ہیں، صورتحال اسی طرح رہی تو آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

No comments

Powered by Blogger.